BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کے پیش نظر

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کے پیش نظر کسانوں کو مالی نقصان سے بچانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مرتضی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کے افسران فیلڈ میں نکلیں، موثر حکمت عملی کے تحت تمام تحصیلوں میں لائیو سٹاک کی ٹیموں کو موبائلز کیا جائے، جانوروں کو ویکیسین لگائی جائے اور سپرے کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لمپی سکن بیماری والے جانوروں کو علیحدہ کیا جائے، کسانوں کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ انکو کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچایا جا سکے اور کسانوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ بلدیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے جانوروں کو کنٹرول کیا جائے، خلاف ورزی پر جانوروں کے مالکان کو جرمانے کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں ہر گاؤں تک پہنچیں اور متاثرہ جانوروں کے اردگرد دوسرے صحت مند جانوروں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کو بیماری سے بچاؤ کی ویکسین ضلع کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں دستیاب ہے،

Exit mobile version