BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے لہذا سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے، دفاتر کی چھتوں سمیت کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، دفاتر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کروائیں، ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے ۔

Exit mobile version