ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرزوعملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور ہسپتال میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ادوایات کے سٹاک، لیبر روم، میل اور فیمیل وارڈ کا بھی جائزہ لیا۔
