BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے عیدالاضحیٰ پر شہر بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے عیدالاضحیٰ پر شہر بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے میونسپل کارپوریشن آفس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،

انہوں نے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے، صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version