BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے تحصیل پنڈدادن خان کا دورہ کیا جس کا مقصد

.پنڈدادن خان : ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ خان کے ہمراہ تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ۔ محرم الحرام کے سلسلے میں کۓ گۓ حفاظتی انتظامات اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اور ایکٹنگ ڈی ایس پی رانا لطیف کے علاوہ تمام ماتحت محکموں کے سربراہان سے تفصیلی میٹنگ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے تحصیل پنڈدادن خان کا دورہ کیا جس کا مقصد آمدہ محرم الحرام کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائینہ کر نا تھا اس دوران انھوں نے علاقے کی مذہبی تنظیموں کے سربراہان سے بھی میٹنگ کی اور محرم الحرام کے دوران باہمی اخوت و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے بارے زور دیا انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مذاہب و مسا لک کے افراد تحمل اور برداشت کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں اور انتہائی عقیدت و احترام سے نواسہء رسولؐ کے ایام غم منائیں اور دوران مجالس مقر ریں کسی بھی فرقے کی دل آزاری سے گریز کریں اور دوران خطاب باہمی اخوتء و بھائی چارے کے درس کے ساتھ فلسفہء شہادت امام حسینؑ بیان کریں اس دوران انھوں نے ایکٹنگ ڈی ایس پی سے کہا کہ مساجد امام بارگاہوں کے علاوہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلۓ پولیس فورس کے جوان تعینات کیۓ جائیں جبکہ ماتمی جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنیوالے افراد کی شیعہ کیمیونٹی کی طرفسے مقررہ کیۓ گئے سیکیورٹی کے افراد سے ملکر مکمل چیکنگ کے بعد جانے دیا جاۓاس میٹنگ میں محکمہ ہیلتھ محکمہ واپڈا کے علاوہ پولیس کے سربراہان یعنی ڈی ایس پی رانا لطیف۔ تھانہ جلال پور کے انچارج محمد مطلوب و دیگر تمام محکموں کے سر براہان نے شرکت کی تمام محکموں کے سر براہان نے یقینی دہانی کرائی کہ انشاءاللہ فرائیض کی انجام دہی میں کوئی غفلت نہیں برتی جاۓ گی

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Exit mobile version