BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

Exit mobile version