جہلم( ملک وسیم اختر )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فلٹر ہیلتھ کلینک بلال ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انچارج کلینک سے علاج معالجے، میڈیکل ٹیسٹ، ادویات کی دستیابی اور دیگر ضروری امور پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے علاج کے لیے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کلینک کی کارکردگی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ طبی مراکز کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فلٹر ہیلتھ کلینک بلال ٹاؤن کا دورہ کیا
