BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان سہولت بازار سوہاوہ کا دورہ کیا

جہلم( ملک وسیم اختر ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان سہولت بازار سوہاوہ کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کو عوامی فلاح کا نمایاں اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں کے قیام سے ضلع بھر میں لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں، جو حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات کا واضح ثبوت ہے۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ افضال نے ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار میں دستیاب اشیاء کے معیار ،دستیابی اور نرخوں سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز پر جا کر اشیائے خورونوش کا جائزہ لیا اور وہاں موجود شہریوں سے دستیاب سہولیات اور اشیاء کے معیار کے حوالے سے استفسار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Exit mobile version