BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے مشین محلہ نمبر 2 میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر دی جانے والی سہولیات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں اور بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

شہریوں نے رمضان بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات کو بھی ہر ممکن حد تک بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Exit mobile version