*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جہلم*
پریس ہینڈ آؤٹ
*ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جہلم کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میںں آنے والے دنوں میں دریائے جہلم میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا پیشگی جائزہ لینے، گرمی کی شدید لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال، گرمی کے موسم میں جنگلات میں لگنے والی آگ میں اضافے اور گندم کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگانے جیسے اہم امور کو زیر بحث لایا گیا۔*
*موسم گرما میں گرمی کی شدید لہر (Heat wave)سے بچنے کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم
انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات اور جنگلات میں لگنے والی آگ میں اضافے پر بریفنگ دی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق،اسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن،اسٹنٹ کمشنر دینہ،چیف میونسپل آفیسر جہلم،ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینٹیر محمد صبورثاقب،ڈاکٹر مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت، محمد نبیل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک،اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سب ڈویژنل آفیسر سمال ڈیمز، اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
موسم گرما میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے تمام تر اقدامات پر سختی سے عمل درامد کروانے کی ہدایات کی گئی۔زرعی فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے، ذیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا شہر میں داخلے پر پابندی اور ٹریفک پلان اور ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے اقدامات زیر غور لائے گئے اور اس حوالے سے عوام الناس کے لیے آگاہی پروگرام جاری کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں ۔
اس موقع پر محکمہ پولیس، محکمہ صحت، لائیو سٹاک ، سول ڈیفنس ، میونسپل کارپوریشن،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن،محکمہ زراعت ،سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمٹ کو موجودہ موسمی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ تمام تر اقدامات کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
