ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی سید پور میں شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی سید پور کے احاطے میں ہیڈ ماسٹرجناب جاوید اقبال صاحب نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
طلباء اور اساتذہ نے بھی اپنے اپنے نام کے پودے لگائے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ۔ سکول کے اسٹاف اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی سید پور میں شجرکاری مہم کے تحت ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال (،خان محمد معمور ایس ایس ٹی)(، محمد صفدر ایس ایس ٹی )،( منظور حسین ایس ایس ٹی،) برکات احمد ای ایس ٹی،)( فضل حسین ای ایس ٹی)(، محمد یوسف ای ایس ٹی)(، معظم حیات ای ایس ٹی)(، خالد فاروق ای ایس ٹی)(، محمد اکرام ای ایس ٹی،)(عظمیٰ شاہین پی ایس ٹی) اورسکول کے طلبا نے بھی پودے لگائے اور ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال نے دھوم نیوز کے سینئرسٹاف رپورٹر عمران حیدرببلی سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے تاکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرتے ہیں اور ماحول میں آکسیجن مہیا کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہدایت بھی کی کہ پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کرنا بھی بہت ضروری ہے
رپورٹ : عمران حیدرببلی
