BBC Urdu TV

ڈومیلی کے علاقہ گتر میں سیوریج کی نظام کو ایم پی اےراجہ یاورکمال کی کاوش سے حل

ڈومیلی کے علاقہ گتر میں سیوریج کی نظام کو ایم پی اےراجہ یاورکمال کی کاوش سے حل
سڑک کی دونوں ساٸیڈپر نالے کی تعمیر کردی گٸی اور گزرنے والوں کی مشکلات دور

ڈومیلی: کے علاقہ گتر میں سیوریج کی نظام کو ایم پی اےراجہ یاورکمال کی کاوش سے حل.سڑک کی دونوں ساٸیڈپر نالے کی تعمیر کردی گٸی اور گزرنے والوں کی مشکلات دور.تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کے نواحی گاٶں گتر کے سیوریج کے دیرینہ مسلے کو ایم پی اے راجہ یاور کمال اور سینٸر رہنماراجہ معروف عابد کی خصوصی کاوش سے حل کردیاگیا،یاد رہے کہ گتر گاٶں میں سیوریج کا نظام درہم برہم تھا۔پورے گاٶں کی نالیوں کا پانی مین سڑک پر آتاتھااور سڑک اس پانی کی وجہ سے باربار ٹوٹ جاتی تھی،اور علاقہ مکینوں اور سکول آنے والے بچوں کوپیدل گزرنا مشکل ہوگیاتھا،ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ ہوتاتھا،اور اس گندگی کی وجہ سے کٸی بیماریاں پھوٹی ۔اس دیرینہ مسلے کو اسپیشل گرانٹ منظور کراکر ایم پی اے راجہ یاورکمال اور راجہ معروف عابد نے حل کرکے مکینوں کی مشکلات دور کردی۔اس مسلے کے حل ہونےپر علاقہ مکینوں نے ایم پی اے راجہ یاورکمال اور سینٸر رہنماپی ٹی آٸی بڑاگواہ کا شکریہ ادا کیااور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈومیلی:(مشرف کیانی)

Exit mobile version