BBC Urdu TV

ڈسکہ: ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس

ڈسکہ: ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔

ڈسکہ حلقہ این اے 75 میں رنگیلا چوک کے قریب پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ جاری تھی کہ 4 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، ووٹ ڈالنے کیلئے آئی خواتین خوفزدہ ہو کر پولنگ سٹیشن سے باہر چلی گئیں تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد صورتحال نارمل ہو گئی۔

دریں اثنا اسی حلقے میں پوسٹ گریجوایٹ کالج کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان کے آمنے سامنے ہونے سے بھی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

Exit mobile version