ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 10 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 121 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کو فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 45665 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1124 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
آج مزید 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک کل 967 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آج مزید 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں
اس وقت کل کرونا وائرس سے 26 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 31512 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 631 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 17 اموات ہوئی ہیں۔
جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم
رپورٹ:فیصل الیاس کیانی
