ڈسٹرکٹ کورنگی KDA ایمپلائز سوسائٹی میں قبضہ مافیا کا نہ تھمنے والا سلسلہ ایک بار پھر سے عروج پر
کراچی :(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
ڈسٹرکٹ کورنگی KDA ایمپلائز سوسائٹی میں قبضہ مافیا کا نہ تھمنے والا سلسلہ ایک بار پھر سے عروج پر تھانہ کورنگی KIA کی حدود کورنگی KDA ایمپلائز سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات جاری کے ڈی اے سائٹ آفس کے افسران بھی غیر قانونی تعمیرات رکوانے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے۔ زارئع سے پتاچلا کے کورنگی KDA انسپکٹر رضا فی پلاٹ کی قسط دو لاکھ روپے سے شروع ھے۔
ڈسٹرکٹ کورنگی تھانہ KIA کی حدود اور ناصر چوکی کی حدود میں کورنگی KDA ایمپلائز سوسائٹی پلاٹ نمبر R-490 سیکٹر C2/31 پر قبضہ لینڈ گریبر وسیم قریشی اور اکرم قریشی*
تعمیرات جاری
ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر R-490 سیکٹر 31/C2 پر وسیم قریشی اور اکرم قریشی نامی شخص کا کہنا ہے کہ میں نے پیسے کی بندر بانٹ اوپر تک کی ہے اب میرے کام کو کوئی بند کیسے کروائے گا۔ اور اس پلاٹ کی بونڈری لگائی اور گیٹ لگوادیا گیا ھے۔ اسی طرح ایک اور پلاٹ کی لینڈ گریبروں نے بونڈری لگوائی اور قبضہ کرلیا پلاٹ نمبر R-274 سیکٹر 31/B
ذرائع کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سائیڈ افس کے کچھ کرپٹ أفسران اس غیر قانونی ہونے والی اس تعمیرات میں شامل ہیں
اس غیر قانونی کام کو بند کروایا جاۓ اور ڈسٹرکٹ کورنگی انکروچمنٹ اسیسٹنٹ ڈاریکٹر ولید پھلو صاحب سے گزارش ھے کے مذکورہ پلاٹ کی انویسٹگیشن کروائی جاۓ
اور ان لینڈ گریبروں کو حراست میں لیا جاۓ اور انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاۓ۔ اور کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ ۔حیرت انگیز طور پر سپریم کورٹ اف پاکستان کہ واضح احکامات کے باوجود بھی ڈسٹرکٹ کورنگی
کورنگی KDA ایمپلائز سوسائٹی پر دن دہاڑے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جو کہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے، تمام متعلقہ ادارے جس میں بالخصوص ایکسین کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ سیل متعلقہ پولیس غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے غیر قانونی تعمیرات کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی رشوت بندر بانٹ کی جاتی ھے پہلے نمبر پر KDA انسپکٹر رضا جس کا ریٹ فکس کیا گیا ہے لینڈ گریبروں نے دو سے ڈھائی لاکھ روپے زارئع سے پتا چلا کے ایک لینڈ گریبر نےپلاٹ نمبر R-52 سیکٹر 31/C2 پر رضا KDA انسپکٹر کو 70 ہزار روپے دیے گئے اور بقایاجات نہ دینے کی صورت میں کام بند کروا دیا گیا۔ یہ پیسے اور کس کس کو تقسیم کیےجاتے ہیں اس غیر قانونی کام میں پولیس کوبھی حصہ دیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر گشت فی موبئل کو 300 روپے دیے جاتے ہیں, اینٹی انکروچمنٹ اسیسٹنٹ ڈاریکٹر کورنگی۔
کورنگی تھانہ KIA SHO.
ڈی ایم سی ڈاریکٹر .
کورنگی ایس ایس پی .
کورنگی ڈی سی .
اور نگراں حکومت سے
میری اعلی حکام سے اپیل ھے ان لینڈ گریبروں کے خلاف کارروائی کی جاۓ۔
