ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب پر صدر کاٹی امیدوار NA233 اور NA 234 فراز الرحمن نے پریس کانفرس
فرازالرحمن نے اپنے منشور کا اعلان کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹ)
*آج مورخہ 20 جنوری 2024 ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب پر صدر کاٹی امیدوار NA233 اور NA 234 فراز الرحمن نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ میرا منشور ہے کہ عوام کو نوکری نہیں دو بلکہ ان کو کاروبار کروا کر دو تاکہ ہر شخص اپنے پاؤں پر گھڑا ہو سکے ہم نوجوانوں کو بھی اپنے پاؤں پر گھڑا کریں گے کورنگی 25 فیصد ٹیکس دیتا ہے اور سہولیات سے محروم ہے میرا نشان لیپ ٹاپ ہے جوکہ نوجوان کے مستقبل کا نشان ہے میں کامیاب ہو کر کراچی کی عوام کا مقدمہ لڑو گا مزدوروں کے حقوق کی آواز اٹھاؤ گا تحریک جوانان پاکستان نے بھی میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے ان کے زمہ داران بھی میرے ساتھ یہاں پر موجود ہیں عبداللہ گل ایک سچا ہمدرد اور بہادر لیڈر ہے جن کا ماضی بے داغ ہے میں لانڈھی کورنگی کی عوام سے درخواست کرو گا کہ اس بار اپنا ووٹ مجھے دیں اور انگوٹھا لیپ ٹاپ پر لگائیں میرے الیکشن لڑنے سے کئی سیاسی پارٹیوں میں خوف پایا جارہا ہے اب لانڈھی کورنگی کی عوام کو اپنا مستقبل خود بدلانہ ہو گا میں بے داغ ماضی والے آزاد امیدواروں سے درخواست کرتا ہوں وہ مجھ سے رابطہ کریں میں اپنے پلیٹ فارم سے ان کی بھرپور مدد کرونگا*
