یوم عاشورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی بریفنگ
کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں یومِ عاشورہ 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں بریفنگ کا انعقاد کیا۔
اے ایس پی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران و ملازمان ضلع ہذا، PHP اور ایلیٹ کمانڈوز کے دستوں نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 10 محرم الحرام کے دوران امن و عامہ کو برقرار رکھنا لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول میں رکھنا اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا اور انکے مزموم عزائم کو ناکام کرنا ہمارا فرض ہے۔
بریفنگ کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
