BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور SHOs ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version