ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں یومِ شہداء کے موقع پر پولیس شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور محافظان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔عظیم قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔جہلم پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت محکمہ کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے۔
کچہری چوک جہلم میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔یوم شہداء پولیس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرنا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
