شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ان کے ہمراہ محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں کی شکایات کو سنا اور اُن کے ازالے کے لیے DSPsاور SHOs ضلع ہذا کو بزریعہ ویڈیو لنک شہریوں کی دادرسی کے احکامات جاری کیے اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں فوری قانونی کاروائی کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
