BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی بریفنگ بسلسلہ آزاد کشمیر جنرل الیکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی بریفنگ بسلسلہ آزاد کشمیر جنرل الیکشن

تفصیلات کے مطابق:
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں آزاد کشمیر جنرل الیکشن کے حوالے سے جہلم پولیس کے افسران و ملازمان کو خصوصی بریفنگ دی۔آزاد کشمیر جنرل الیکشن کے سیکورٹی انتظامات کے نقطہ نظر جہلم پولیس ایس پی انوسٹی گیشن کی سپر ویژن میں ضلع جہلم کو Zones 4 میں تقسیم کیا اور ہر Zone کا انچارج ایک ڈی ایس پی ہوں گے۔ضلع ہذا میں کل 8 سیکٹر بنائے گئے ہیں اور ہر سیکٹر کا انچارج متعلقہ تھانہ کا ایس ایچ او ہو گا۔ضلع جہلم میں کل 27 پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر جنرل الیکشن کے موقع پر ضلع ہذا کے 433 سیکورٹی اہلکار جبکہ 50 رضا کاروں کی ضلع ہذا کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹیز تعینات کی گی ہے۔ایس ایچ او ضلع ہذا تمام جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کریں گے اور ان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کریں گے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کریں گے۔پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد پٹرولنگ موبائلز، محافظ سکواڈز، ایلیٹ سیکشن اور QRF سیکشنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو گشت کناں رہیں گے جو کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھیں گے۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر الیکشن کے موقع پر خصوصی پکٹس/ناکہ بندی پوائنٹس پر بھی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس افسران و ملازمان سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر جنرل الیکشن پر ڈیوٹی نہایت اہم ہے۔تمام پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی ایمانداری، مستعدی اور غیر جانبدار ہو کر کریں گے۔فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version