BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تحصیل سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم/ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا افتتاح

جھلم پولیس اپنے منشور "خدمت میں عظمت ” پر گامزن

نمائندہ: بی بی سی اردو ٹی وی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تحصیل سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم/ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تحصیل سوہاوہ کی عوام الناس کی طرف سے کھلی کچہری میں سوہاوہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹر کے قیام کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے تحصیل سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کا افتتاح کیا.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم/ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے قیام سے سوہاوہ اور ڈومیلی کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مسفیض کرنا ہے اس سے قبل تحصیل سوہاوہ کی عوام الناس کو ای ٹیسٹنگ سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے حصول کے لیے جہلم آنا پڑتا تھا جس سے ان کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت مرکز سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تحت ہر ماہ میں 2 دنیا تحصیل سوہاوہ کی عوام لائسنس حاصل کر سکے گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے 2 منٹ کا تحریری ٹیسٹ کمپیوٹر پر لیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانونی جرم ہے اس لیے تحصیل سوہاوہ کے تمام ٹرانسپورٹر ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت سے مستفید ہوں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے کسی بھی سائل کو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہو گی بغیر سفارش کے میرٹ پر ٹیسٹ لیا جائے گا اور ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔

Exit mobile version