BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندھے قتل کی ملزمہ کی انتہائی قلیل وقت میں گرفتاری

گزشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں بلال احمد ولد محمد یعقوب کی نعش اسکے اپنے گھر سے برآمد ہوئی جس پر تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ نمبر 65/22 بجرم 302/34 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان حان کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل، انسپکٹر محمد شریف ایچ آئی یو سٹاف، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے موقعہ کاملاحظہ کرتے ہوئے تمام شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی حالات و واقعات مشکوک دیکھتے ہوئے مقتول کی بیوی کو شامل تفتیش کیا جس پر ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ اسکا خاوند اسکی اور بچوں کی ضروریات پوری نہ کرتا تھا جس پر تنگ آ کر اپنے خاوند بلال کو بے ہوشی کی دوا کھانے میں ملا کر کھلائی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا پھر اپنے دوپٹہ کی مدد سے بلال کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندھے قتل کی ملزمہ کی انتہائی قلیل وقت میں گرفتاری اور جرم کا اعتراف کروانے پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور بھرپورشاباش دی۔

Exit mobile version