BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ خود فیلڈ میں موجود، تحصیل پنڈدادنخان میں چہلم حضرت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ خود فیلڈ میں موجود، تحصیل پنڈدادنخان میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او جہلم نے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں مرکزی جلوسوں کے روٹ اور امام بارگاہ بابا محبت شاہ بخاری کا دورہ کیا۔

ڈی پی او جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ایس پی انویسٹیگیشن جہلم سمیت سینئر افسران کے ہمراہ مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ اور مختلف پوائنٹس پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

جہلم پولیس کے 800 سے زائد افسران و جوان جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں،

شہریوں کے تعاون سے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version