ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر مشیران محتسب پنجاب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت،
(ثاقب محمود )
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ریٹائرڈ)سید محبوب قادر چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ریٹائرڈ) رانا اشفاق احمد ایڈوائزر برائے محتسب پنجاب ضلع جہلم کے اعزاز میں منعقد کی گئی، تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملّہ علی ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ، اے ڈی سی جی صباءسحر ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ فداالحسن ساہی، سیکرٹری بار ایڈووکیٹ عمر ظریف ، نائب صدر شاہد بلال ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران اور معزز بار ممبران نے شرکت کی،
دوران تقریب معزز مہمانان نے محتسب پنجاب کی ورکنگ ،احتساب ایکٹ اور عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کےلئے محتسب پنجاب کے کردار پر روشنی ڈالی،محتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ، جو پنجاب کی عوام کو تیز ترین ریلیف فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے، جہلم پولیس محکمہ محتسب پنجاب کی طرف سے موصولہ شکایات اور تجاویز پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ڈی پی او جہلم
تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے ڈی پی او جہلم کو پھولوں کا گلدستہ اور یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی،
بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے امن و امان کے قیام ، انصاف کی فراہمی اور باہمی اشتراک سے عوامی مسائل کے حل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا شکریہ ادا کیا۔
