راولپنڈی( افتخار خٹک سے رپورٹ )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24 میں فیصل خان نیازی آئندہ سال کے لئے صدر اور راجہ محمد علی سیکریٹری منتخب ہو گئے تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے انتخابات میں آصف مختار بٹ صدر اور یاسر عرفان گجرسیکریٹری منتخب ہو گئے گزشتہ روزراولپنڈی میں ہونے والی پولنگ میں 4753رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 2590ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا انتخابات میں فنانس سیکریٹری،لائبریری سیکریٹری اورآڈیٹرکی نشست سمیت مجلس عاملہ کی10نشستوں میں سے8پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدارت کی نشست پر3امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعدفیصل خان نیازی1294ووٹ لے کر پہلے، سید انتظار مہدی شاہ 1207ووٹ لے کردوسرے اور سید آفتاب احمد شاہ 81 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،نائب صدر کی نشست پر ون ٹوون مقابلے کے بعدشاہدحمید بھٹی1553ووٹ لے کرپہلے اورنرگس شبیر علوی 997ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں،سیکریٹری کی نشست پر 4امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدراجہ محمد علی954ووٹ لے کر پہلے،ملک عاصم رضا930ووٹ لے کردوسرے،نثار احمد انقلابی363ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے جبکہ امتیاز علی ہون219ووٹ حاصل کر سکے،اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدملک تجمل جاوید 976ووٹ لے کرپہلے، طاہر ایوبی820نمبر لے کر دوسرے اورافشاں شاہین ملک733ووٹ لے کر تیسرے نمبر پررہیں،بار کے انتخابات میں 4753رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 2590ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاسینئروکیل شفقت علی بھٹی کی سر براہی میں الیکشن بورڈاسرار الحق ایڈووکیٹ،راجہ ظہیرالدین بابرایڈووکیٹ اور راجہ فہیم حیدرایڈووکیٹ پر مشتمل تھا بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیاتھا جس کے مطابق فنانس سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوار عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ،لائبریری سیکریٹری کی نشست پرحمزہ عباسی ایڈووکیٹ اورآڈیٹرکی نشست پرمحمد عمرایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ مجلس عاملہ کی10نشستوں پرعظمت علی مبارک،بلال غفور بھٹی،حنا منیر، عابد حسین کیانی،راجہ عثمان علی،محمد جہانگیر،اطہر علی اور شبانہ ارم عباسی شامل ہیں انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے فتح کا جشن منایا مٹھائی تقسیم کی اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ٹیکسلا تحصیل بار ایسوسی ایشن آصف مختار بٹ 163ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل راجہ محمد کامران نے 121ووٹ حاصل کئے نائب صد رکی نشست پرشیخ شرجیل آفتاب 136 ووٹلے کر پہلے نمبر پر رہے ان کے مد مقابل شیخ کلیم ارشد نے125ووٹ حاصل کئے جنرل سیکریٹری کی نشست پر یاسر عرفان گجر151ووٹ کے ساتھ منتخب قرار پائے ان کے مدمقابل سید تجمل حسین کاظمی نے133ووٹ حاصل کئے جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر جنید احمد مغل 157ووٹ کے ساتھ پہلے اور عمار اشرف 112ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے فنانس سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوار سیدہ ردا توقیر 130ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ان کے مدمقابل حفصہ باجوہ نے 143ووٹ حاصل کئے جبکہ لائبریری سیکریٹری کی نشست پرسید علی عباس پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے مجلس عاملہ کی5 نشستوں میں فہد اخلاق خان 169ووٹ لے کر پہلے،ملک عمران عارف اورقرۃ العین 163ووٹ لے کر دوسرے،شیخ جلال الدین حیدر148ووٹ لے کر تیسرے اورسید مراد علی شاہ139ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24
