لاہور: شہری اب چھٹی کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے، ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز اتوار کے روز دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کیے، سنٹرز اتوار کو دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، اب بغیر لائسنس بھاری جرمانے ہوں گے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ نئے اوقات کار اب صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور اتوار کے روز دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلے رکھے جائیں گے۔
