BBC Urdu TV

ڈرائیونگ لائسنس برانچ انچارج محمد ابرار کے انتقال پر اظہار افسوس۔ اکرام الدین

ڈرائیونگ لائسنس برانچ انچارج محمد ابرار کے انتقال پر اظہار افسوس۔ اکرام الدین

محمد ابرار ایک خوش مزاج اور ایک بہترین اخلاق کے مالک تھے۔ چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دفتر چارسدہ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ انچارج محمد ابرار کی انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد ابرار ایک خوش مزاج اور ایک بہترین اخلاق کے مالک تھے ادارے کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔امین یاد رہے کہ محمد ابرار ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

Exit mobile version