BBC Urdu TV

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی حالت بدستور تشویشناک

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن نے بتایا ہے کہ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے ہسپتال میں داخل ہیں۔

ویٹیکن کے بیان کے مطابق پوپ کی صحت مستحکم مگر بدستور تشویشناک ہے، پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مزید کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے، وہ مسلسل 12 ویں رات روم کے ہسپتال میں گزاریں گے۔

Exit mobile version