BBC Urdu TV

ڈاکٹر فاطمہ کوثر آرائیں کی کامیابی پر APHMA کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر فاطمہ کوثر آرائیں کی کامیابی پر APHMA کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھک کے سالانہ امتحانات میں ڈی ڈی ایچ ایم ایس (DHMS) کے فائنل ایئر میں پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ڈاکٹر فاطمہ کوثر آرائیں کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ال پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس (APHMA) نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے ہومیوپیتھک کے ممتاز ماہرین، سماجی شخصیات، اور اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب میں APHMA کے ارگنائزر اور بلاسم پرائیویٹ لمٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر عمران جماش، معروف سماجی شخصیت رضوان شاہد آرائیں، جنرل سیکرٹری آرائیں ویلفیئر بلدیہ ٹاؤن محمد شبیر ارائیں، میڈیا کوآرڈینیٹر آرائیں ویلفیئر بلدیہ ٹاؤن کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عابد حسین ارائیں، نائب صدر ڈاکٹر عامر صادق، APHMA کے رجسٹرار ڈاکٹر صابر علی ہاشمی، صدر ڈاکٹر کبیر احمد صدیقی، صوبہ سندھ کے صدر ڈاکٹر سلیم جٹ، پروفیسر لیاقت اعوان، ڈاکٹر دانیال، ڈاکٹر غلام حسین، ڈاکٹر کاشف ہارون، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر محمد اصغر، ڈاکٹر راشد علی ارائیں، اور دیگر ممبران کی کثیر تعداد موجود رہی۔ مہمانوں نے ڈاکٹر فاطمہ کوثر کو پھولوں کے ہار پہنا کر گلدستے پیش کیے اور ان کی کامیابی پر انعامات سے نوازا۔ APHMA کے چیئرمین ڈاکٹر صدیق طاہر ارائیں (والدِ کامیاب طالبہ) نے خصوصی طور پر اس موقع پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام بھی کیا، جس میں شرکاء نے ڈاکٹر فاطمہ کی محنت اور کامیابی کو ہومیوپیتھک طب کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ڈاکٹر صدیق طاہر آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر فاطمہ کی یہ کامیابی نہ صرف خاندان بلکہ پورے ہومیوپیتھک شعبے کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے APHMA کے تمام اراکین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ یہ تقریب نوجوان ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی اور پاکستان میں ہومیوپیتھک شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار تھی۔ اختتام پر تمام شرکاء نے ڈاکٹر فاطمہ کو مستقبل کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version