
ڈاکٹر عمران جماس چیف آرگنائزر ال پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس کا کراچی میں شاندار استقبال، ہومیوپیتھک کونسل کی انتخابی کامیابی پر تقریب منعقد
کراچی، (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی (این سی ایچ) کے تاریخی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ڈاکٹر عمران جماعت نے کامیابی کے بعد پہلی بار کراچی کا دورہ کیا۔ ان کی 25 اپریل کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار آمد پر استقبال کیا گیا، جبکہ 27 اپریل کو اتوار کے روز "آل پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس” (اے پی ایچ ایم اے) کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں ملک بھر سے ہومیوپیتھک ادویات کے نامور اداروں کے سربراہان، میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز، اور ہومیوپیتھک کمیونٹی کے ممتاز اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ڈاکٹر عمران جماس کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنا اور ہومیوپیتھک شعبے میں اتحاد کو فروغ دینا تھا۔
نمایاں شرکاء اور اعزازات
تقریب میں شامل ہونے والے معزز شخصیات میں یہ نام سرِ فہرست تھے:
-ڈاکٹر کیپٹن انعام الحق۔ سی ای او حمید جنرل ہومیو پرائیویٹ لمٹڈ
-عامر حسین، سی ای او دارالدویات
– ڈاکٹر ضیا یعقوب، سی ای او ضیافارمہ
– ڈاکٹر خرم عظیم، سی ای او فران ہومیو فارمیسی لاہور
– ڈاکٹر رضوان حمید، نیشنل سیلز مینیجر (بےٹریز)
– ڈاکٹر صدیق علی انصاری مدنی۔ رکن امتحانی کمیٹی (این سی ایچ) ڈاکٹر غلام فرید، پرنسپل انصاری ہومیو میڈیکل کالج ،ڈاکٹر رانا طاہر امین، پرنسپل کنگ فہد ہومیوپیتھک میڈیکل کالج
– ڈاکٹر ادریس عباس جعفری، ڈونل مینیجر (بلاسم لیبارٹری لاہور) تقریب کے اہم لمحات پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ارشد نازنے انجام دیے، جبکہ چیئرمین ڈاکٹر صدیق طاہر آرائیں نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ شرکاء کو ڈاکٹر عابد حسین ارائی (صدر کراچی ڈویژن) اور ڈاکٹر عامر صادق (نائب صدر کراچی ڈویژن) کی جانب سے پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے۔ سندھ کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے مہمانوں کو ڈاکٹر سلیم (صوبائی صدر سندھ)، ڈاکٹر کبیر احمد صدیقی (مرکزی صدر)، اور ڈاکٹر یوسف بشیر ( کوآرڈینیٹر) کی طرف سے "اجرک” اور "ٹوپی” پیش کی گئیں۔ پروگرام میں ال پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس کے کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے ممبران اور عہدہ داران نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کے علاؤہ آرائیں برادری کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت رضوان ساھد آرسئیں رمضان آرائیں ڈاکٹر رفیق آرائیں نے بھی شرکت کی ،اختتامی مراسم تقریب کے اختتام پر مدنی انصاری بھائی نے ہومیوپیتھک طب کے فروغ، اتحاد، اور برکت کے لیے اجتماعی دعا کروائی۔ شرکاء نے اس اجتماع کو پاکستان کی ہومیوپیتھک کمیونٹی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عمران جماعت کی قیادت میں مثبت تبدیلیوں کی امید ظاہر کی۔ ڈاکٹر عمران جماس کی اس کامیابی اور کراچی میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب نے ہومیوپیتھک شعبے کے مستقبل کے لیے نئے امکانات روشن کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ این سی ایچ کے تحت ہومیوپیتھک تعلیم اور ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی۔
