ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کو "گولڈ میڈل ایوارڈ”و دیگر اعلیٰ اعزازات سے سرفراز۔
یہ کامیابیاں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے فضل ، والدین کی مخلصانہ دعاؤں اور مسلسل محنت اور خلوص کا نتیجہ ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحق فاروقی
پشاور (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اللہ کے فضل و کرم، والدین کی پرخلوص دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین تربیت و رہنمائی کے نتیجے میں معروف معالج ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کو پختونخوا الٹرنیٹو میڈیکل کونسل کی جانب سے "گولڈ میڈل ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا۔اس شاندار موقع پر ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کو مزید اعزازات بھی حاصل ہوئےجن میں بیسٹ فزیشن ایوارڈ ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، یسٹ پرفارمنس ایوارڈ، شامل ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحق کہا کہ یہ اعزازات محض میرے ذاتی کارنامے نہیں، بلکہ میرے خاندان، میرے عظیم اساتذہ، اور میرے علاقے کے ہر فرد کے لیے باعثِ فخر اور خوشی کا باعث ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی مخلصانہ دعاؤں، اور مسلسل محنت اور خلوص کا نتیجہ ہیں۔اخر میں انہوں نے تمام احباب، اساتذہ اور خیرخواہوں سے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
