ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل ڈی جی لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ تعینات۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل کا تعلق خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ سے ہے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ تعینات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل ڈائریکٹر جنرل (توسیع) لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلیپمینٹ ڈیپارٹمینٹ خیبرپختونخواہ پشاور تعینات ہوگئے۔موصوف کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ سے ہے۔اس موقع پر ملازمین لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل کو ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک (توسیع) خیبرپختونخواہ پشاور تعیناتی پر سپیشل مبارکباد اور خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تبارک و تعالی ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل کو لمبی عُمر اور اچھی صحت کیساتھ کامیابیاں اور خوشیاں نصیب فرمائیں۔
