ڈاکٹر ذیشان نجم خان کی عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد۔
اللہ ہم سب کے اعمال صالحہ کو اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم، بیرونی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور تمام امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے، قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اعلی مقاصد کے حصول کیلئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جزبہ موجود نہ ہو۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہم سب کے اعمال صالحہ کو اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے۔امین
