ڈاکٹر انجینئر سید صادق علی نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی سے بات کرتے ھوئے کہا
کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؓ نے پارلیمانی نظام کو ناسور کہا، جمہوریت کو نہیں۔ لیکن وہ پاکستان کو اسلامی صدارتی نظام نہیں دینا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ریاست کا آئین قرآن مجید کے مطابق ہو لیکن اس میں کوئی مذہب یا فرقہ واریت میں مبتلا نہ ہو۔ ہر مذہب اور مسلمان کو اپنے دین پر عمل کرنے کی پوری اجازت ہو، مکالمے ہوں لیکن فساد نہ ہو۔
