انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن کا کھلی کچہری کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق:
ڈاکٹرانعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ سول لائن,سٹی سمیت صحافیوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ اوز کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ: احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم
