BBC Urdu TV

ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے

فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق فوڈ ڈلیوری بوائے حسنین رضا آرڈر ڈلیور کرنے کےلیے سہیل آباد پہنچا تو اسکے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اس سے اسلحہ کے زور پر 12 ہزار روپے نقدی کے ساتھ 12 برگر بھی لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Exit mobile version