BBC Urdu TV

ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ برکس ممالک کو ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خطرناک معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، اگر ایسا کیا توان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔

نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کی جانب سے ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات، ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔

Exit mobile version