BBC Urdu TV

ڈائریکٹر آف اسکول سیکنڈری و ہائر سیکنڈری تعیناتی تاخیر کا شکار ہزاروں سبکدوش

ڈائریکٹر آف اسکول سیکنڈری و ہائر سیکنڈری تعیناتی تاخیر کا شکار ہزاروں سبکدوش ملازمین رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ جنوری دوہزار اکیس کو ڈائریکٹر آف اسکول سیکنڈری و ہائرسیکنڈری کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ابتک نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں آئی۔ سیکریٹری ایجوکیشن کو بار ہا بار ریٹائرڈ ملازمین نے درخواست کی کہ ڈائریکٹر کے نہ ہونے سے کاغذات کا سلسلہ رکا ہوا ہے جس سے پینشن کے حصول تعطل کا شکار ہے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ اس بابت سپریم کورٹ کے سخت احکامات ہیں مگر سیکریٹریٹ نہ تو سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں سنجیدہ نظر آتا ہے اور نہ ہی آئینی قانونی تقاضوں کی پاسداری کو عملی جامع پہنانے میں مخلص۔ گسٹا اور ایپکا تنظموں کے عہدیداروں نے بآور کرایا ہے کہ سیکریٹری ایجوکیشن نے سات فروری تک ڈائریکٹر کی تقرری یقینی نہ بنائی تو سندھ سیکریٹریٹ کا محاسبہ کرتے ہوئے احتجاج کی کال دی جائے گی اور پریم کورٹ کے حکم کی عدولی پر توہین عدالت کے مسلسل مرتکب ہورہے ہیں۔ تنظیمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سبکدوش ملازمین کی پینشن کے درمیان کسی بھی رکاوٹ کو سپریم کورٹ برداشت نہیں کرے گی یاد رہے اس بابت سپریم کورٹ پہلے ہی نوٹیفیکیشن جاری کرچکی ہے۔

کراچی :(نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)

Exit mobile version