BBC Urdu TV

ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں

ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں زیرتعمیر پبلک سیل پروجیکٹس کی سائیٹس کے اچانک دورے

دورے کے دوران متعلقہ افسران بھی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہمراہ موجود رہے

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی خصوصی ہدایات پر ایس بی سی اے نے کیو۔آر کوڈ متعارف کروایا تھا جس کامقصدجاری تعمیراتی منصوبوں میں پلان کے تحت تعمیراتی منظوری اور خرید وفروخت کی اجازت سے متعلق عوام کوقبل از بکنگ مکمل تفصیلات سے آگاہی فراہم کرناہے جسے ایک بورڈ کی شکل میں پروجیکٹس سائیٹس پرنصب کرنے پر بلڈرز وڈولپرز کو پابند کیا گیاہے تاکہ پروجیکٹ میں منظورکردہ پلان کے مطابق تعمیرات کے برخلاف اور الاٹیز و بلڈرز کے مابین بکنگ ولین دین سے متعلق قانونی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا ازالہ اور خاتمہ یقینی بنایا جائے
زیر تعمیر سائٹ سے تعمیراتی مواد (ڈیبریز )کو فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا، تہاتاہم چند پراجیکٹس کے آگے تعمیراتی میٹریل ڈمپ کیا گیا جس کو ہٹانے کے لیے آج متعلقہ بلڈرز اور متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں بصورت دیگر ایسے پراجیکٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔ تاہم اس سلسلے میں موصولہ خلاف ورزی سے متعلق عوامی شکایات کا ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے سخت نوٹس لیا ہے ۔ اس معاملے میں انہوں نے خود جاری پروجیکٹس کے اچانک دورے کیئے اور اس دوران خلاف ورزی کرنے والے مختلف پروجیکٹس بلڈرز کو کیو۔آر کوڈ سے متعلق متنبہ بھی کیا گیا، اس حوالے سے جاری کردہ ایک نوٹفکیشن میں متعلقہ ڈائرکیٹرز کو خلاف ورزی کے زمرے میں پروجیکٹس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی تہی

Exit mobile version