چیٸرمین مستقبل پاکستان کی پوری پاکستانی قوم جو یوم أزدی کی مبارک باد
پاکستان ہم سب کا ملک،اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی
پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر، ملک دشمن عناصر کے خاتمے کیلٸے ہر ایک پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا:گفتگو
ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر أگے بڑھے:چٸیرمین
چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے 14 اگست یوم أزادی پاکستان کی پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوٸے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلٸے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کسی ایک کا نہیں ہم سب کا مشترکہ ملک ہے لہذا اس کی بقا و سلامتی کی ذمہ داری بھی سب پر عاٸد ہوتی ہے،ہمیں اپنے ملک میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا تاکہ مختلف ثقافتوں،مذاہب اور زبانوں کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال سکیں،پاکستان کو اقتصادی،سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم عالمی سطح پر اپنا مقام مستحکم کر سکیں،جدید ٹیکنالوجی اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا اہم اور اشد ضروری ہے
اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو،پاکستان مختلف رنگ و نسل کا خوبصورت گلدستہ ہے، سیاچن کی برف پوش وادیوں سے لے کر سندھ کے ساحلوں تک تہذیب وثقافت کا حسین امتزاج اسے نمایاں مقام دلاتا ہے،رنگ نسل کے اس حسیں امتزاج کو اس کا حقیقی مقام دینا دراصل پاکستان کو عزت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عزت دینے کےلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور اپنی ذاتی، سماجی اور قومی زندگی میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کےلئے ایک مضبوط اور باوقار پاکستان چھوڑ سکیں۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے اسے ملک دشمن عناصر سے بچانے کیلٸے ہر ایک پاکستانی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
