BBC Urdu TV

چین میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔

سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اشتہاری بورڈز اڑ گئے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث سڑک پر چلتا ٹرک بھی الٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کو اڑنے سے بچایا۔

سمندری طوفان کے باعث 1400 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

Exit mobile version