BBC Urdu TV

چینی مافیا کی یورپ میں اربوں کی بے نامی جائیدادیں: تحقیقات میں نئے انکشافات

اسلام آباد: چینی مافیا کے خلاف جاری تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق چینی مافیا نے ملائیشیا، دبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں۔

ذرائع کے مطابق سٹے اور چینی کے ناجائز منافع سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ چینی مافیا نے ملائشیاء، دوبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ ایف آئی اے نے جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے ملکوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خارجہ کے ذریعے غیر ملکی سفارتخانوں کو سٹہ مافیا کے سرگرم افراد کے نام اور تفصیل دی جائے گی۔

Exit mobile version