BBC Urdu TV

چینی صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

چینی صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد۔

چین اور پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو برقرار رکھنا چاہیے۔چینی صدر

چین(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک دی ہے۔میڈیا کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان قومی ترقی کے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔چینی صدر نے زور دیا کہ چین اور پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو برقرار رکھنا چاہیے اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔چینی صدر نے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت کو مزید گہرا کرنے بھی زور دیا۔

Exit mobile version