BBC Urdu TV

چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ

چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔

چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بینچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بینچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں، انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیس کو بھی اُسی دن سماعت کیلئے مقرر نہیں کر سکتا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ انتظامی جج کے پاس اہم نوعیت کا کیس بھی آگلے روز کیلئے مارک کرنے کا اختیار ہے، کیس مارک کرنے کے باوجود ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کیلئے بینچ تشکیل نہیں دے سکتا، ایڈمنسٹریٹو جج محض چیف جسٹس کے فراہم کردہ اختیارات کے مطابق کیس مارک کر سکتا ہے، بادی النظر میں یہ پہلو درخواست گزار کو مشکل صورتحال میں ڈال دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہے، یہ معاملہ انتظامی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے تاکہ وہ اس پر کوئی فیصلہ کر سکے، ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے تحت معاملہ فل کورٹ کے سامنے بھی رکھا جا سکتا ہے۔ 

Exit mobile version