BBC Urdu TV

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دی۔

کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمر موٹر سائیکل اور کار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔جسٹس عالیہ نیلم

لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا ہے۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمر موٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔واضح رہےکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کےلیے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے۔

Exit mobile version