چیف ایگزیکٹو افیسر ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم کا سوہاوہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کا دورہ ۔
(ثاقب محمود کشمیری)
چیف ایگزیکٹو افیسر ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم نے سوہاواہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کا دورہ کیا ،پرنسپل پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کے ہمراہ کلاسز کا وزٹ بھی کیا،
بہترین تعلیمی خدمات پر تمام سٹاف کی کوششوں اور محنت کو سراہا گیا ،
پر فضا مقام پر بہترین صفائی اور
بہترین تعلیمی نظم و نسق ہونے پر ایک خصوصی تقریب میں سٹاف کی خدمات کا اعتراف کیا گیا
ادارہ ہذا کے پرنسپل نے کالج کہ نظم و نسق پر بریفنگ دی جس پر چیف ایگزیکٹو افیسر ضلع جھلم نے اطمینان کا اظہار کیا اور یہ عزم ظاہر کیا کے ادارہ اسی محنت اور لگن کے ساتھ ائندہ بھی قومی خدمت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا
