چیف اکرام الدین کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد۔
امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ آف پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی عوام کیےمسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اس سے پہلے بھی وزیر اعظم، سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں انکی خدمات عوام میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
