چیف اکرام الدین کی ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے پی پولیس زیب اللہ خان سے ملاقات۔
اس موقع پر خیبر پختون خواہ صوبے کے امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا سینٹرل پولیس افس (CPO) پشاور کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے سینٹرل پولیس افس(CPO) پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل انویسٹیگیشن خیبر پختونخواہ پولیس زیب اللہ خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخواہ صوبے کے امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر چیف اکرام الدین نے خیبر پختون خواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔چیف اکرام الدین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا جو تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑے گی اور انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی چیف اکرام الدین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ عوام دہشت گردی، انتہاپسندی، اور جرائم کی رکھ تھام میں خیبر پختونخواہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ جرائم کا خاتمہ ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل انویسٹیگیشن خیبر پختونخواہ پولیس زیب اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
