چیف اکرام الدین کی سابق ڈائریکٹر ایچ ای ڈی پروفیسر خورشید احمد سے ملاقات۔
ملاقات میں ہائر ایجوکیشن اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی پروفیسر خورشید احمد سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی پروفیسر خورشید احمد سابق ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ سے ملاقات ہوئی ملاقات میں ہائر ایجوکیشن اور نوجوانوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی نوجوان نسل کی تعلیم اور بہتر مستقبل وقت کی اشد ضرورت ہے چیف اکرام الدین کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی بہتر تعلیمی نظام کیلئے حکومت کو بہتر اقدامات کی ضرورت ہے بہتر تعلیم حکومت کے بہتر اقدامات میسر ہونے سے ہی ممکن ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر نوجوان کو ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکنیکل تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے اس موقع پر پروفسیر خورشید احمد سابق ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ نے چیف اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پروفیسر خورشید احمد خیبر پختون خواہ کے اعلی تعلیمی ماہرین میں سے ہے جنہوں نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کیے ہے جو قابل تعریف ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کیلئے انکی لازوال خدمات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے تمام ملازمین ہمیشہ یاد رکھینگے.
